ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بختاور بھٹو نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کر دی

بختاور بھٹو نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بختاور بھٹو زرداری نے اپنی مہندی کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کر دی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی رسم حنا کی تقریب آج کراچی میں ہوگی۔ بختاور بھٹو نے اپنی مہندی لگوانے کی تصویر انسٹاسٹوری پر شیئر کردی۔

بختاور بھٹو کے محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تقریب 29 جنوری بروز جمعہ کو منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer