رم جھم کے بعد موسم سہانا، لاہوریوں نے پکوڑوں سموسوں کی دکانوں کا رخ کرلیا

رم جھم کے بعد موسم سہانا، لاہوریوں نے پکوڑوں سموسوں کی دکانوں کا رخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقارگھمن: شہر میں رم جھم کے بعد موسم سہانا ہوگیا، چٹخاروں کے شوقین لاہوریوں نے چٹ پٹی چیزیں کھانے کے لئے پکوڑوں سموسوں کی دکان کا رخ کیا۔

لاہوریے کسی بھی موسم میں منہ کا ذائقہ نہیں چھوڑتے، گرمی ہو یا سردی، بہار ہو یا خزاں  بارش کے موسم میں فوراً پکوڑوں کی دکان کا رخ کرتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کا مزہ دوبالا کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ کچھ چٹ پٹا کھایا جائے۔
شہر میں ہونیوالی رم جھم میں سموسوں پکوڑوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش دیکھنے لائق تھا۔

      

Shazia Bashir

Content Writer