کشمیر ی عوام کیلئے پاکستانی محنت رنگ لانے لگی، بڑی حمایت مل گئی

کشمیر ی عوام کیلئے پاکستانی محنت رنگ لانے لگی، بڑی حمایت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور یورپی پارلیمنٹ کےنائب صدر کےدر میان رابطہ، یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی انسانی حقوق کی پامالی کےمعاملےکواٹھانےکا اعلان کر دیا۔
گورنر پنجاب اور یورپی پارلیمنٹ کےنائب صدر کے درمیان یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کےخلاف قراراداد 'مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی. یورپی پارلیمنٹ کےنائب صدر فابیوماسیمو کاستالدو کا کہنا تھا کہ بھارت اور کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے. انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کےخاتمے اور امن کے قیام کیلئےپاکستان کی کوشش قابل تعریف ہے.

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے پرآپ کےشکر گزار ہیں، بھارت کیخلاف قراراداد پر154 یورپی اراکین کےدستخط خوش آئند ہیں، چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ قرارداد کی منظوری کیلئے وہ خود بھی یورپی اراکین پارلیمنٹ سےرابطے میں ہیں. انہوں نے کہا کہ دی اکانومسٹ نےبھارت کے اصل چہرے کو دنیا کےسامنے بےنقاب کر دیا ہے، جمہوریت کا دعویدار بھارت دہشت گرداور انتہاء پسند بن ملک بن چکا ہے.

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی خون کےآخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ ہے، بھارت کا متنازعہ شہر یت قانون انسانیت اور انسانی حقوق کا قتل عام ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔