ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک لبیک یارسول اللہ کی جیل بھرو تحریک شروع، مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

تحریک لبیک یارسول اللہ کی جیل بھرو تحریک شروع، مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ) تحریک لبیک یارسول اللہ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کے لئے جیل بھرو تحریک کا آغاز کر دیا، دوسری جانب حکومت نے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ نے رانا ثناء اللہ کے استعفے کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کر دی۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کارکنوں کے ہمراہ تاج باغ سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں جہاں تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی قیادت میں کارکن اجتماعی گرفتاریاں دیں گے۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے استعفے اور ختم نبوت کی شق ختم کرنے کے ذمے داروں کو سزا دینے تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب حکومت نے تحریک لیبک یا رسول اللہ سے مذاکرات کیلئے صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔