ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس کا پاک افغان سرحدی جھڑپوں میں شدت پر اظہار تشویش

روس کا پاک افغان سرحدی جھڑپوں میں شدت پر اظہار تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: روس کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں شدت پر شدید تشویش کا اظہار کا کیا گیا ہے۔ 

 روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ ہمیں افغانستان اور پاکستان کے مابین مسلح تصادم میں غیر معمولی اور تیز رفتار شدت پر تشویش ہے،ان جھڑپوں میں باقاعدہ فوجی یونٹس، جنگی طیارے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔

  ماریہ زاخارووا نے کہا کہ اس کے نتیجے میں دونوں جانب جانی نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیںجبکہ متاثرین میں شہری بھی شامل ہیں، ہم اپنے دوست ممالک افغانستان اور پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ خطرناک محاذ آرائی اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کریں۔

 ترجمان روسی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات کو سیاسی و سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کرنے کے لیے مذاکراتی عمل کی جانب واپس آئیں