ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستحق خاندانوں کو رمضان میں بڑا ریلیف فراہم

مستحق خاندانوں کو رمضان میں بڑا ریلیف فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:لاہور میں 61 ہزار سے زائد رمضان راشن کارڈ ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ نے 50 ہزار سے زائد راشن کارڈ مستحق شہریوں میں تقسیم کر دئیے۔

ڈی سی لاہور کپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ راشن کارڈ جیسے ہی موصول ہوں، فوراً عوام کی دہلیز پر فراہم کیے جا رہے ہیں،شفافیت اور میرٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ باقی ماندہ راشن کارڈز کی تقسیم جلد مکمل کی جائے گی،شکایات کے ازالے کے لیے ہر تحصیل میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔