راؤ دلشاد:مستحقین کےلیے بنائی گئی ’’مریم کو بتائیں ایپ‘‘ اوور لوڈ ہوگئی۔
ایپ پر ایک کروڑ 80لاکھ شہریوں نے کالز کرکے رجسٹریشن کرائی ،وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ مستحقین کو 10 ہزار روپے 24 گھنٹے کے اندر فراہم کیے جائیں گے۔،ہیلپ لائن نمبر 1000 مستقل آف جانے لگا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بارہا کال کرنے پر بھی کالز کنیکٹ نہیں ہو رہی ،مریم کو بتائیں ہیلپ لائن پر کال کرنا محال ہو گیا ہے۔
پی آئی ٹی بی کا عملہ تکنیکی مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہے۔