ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ، رمضان المبارک میں فری افطار باکس ملیں گے

شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ، رمضان المبارک میں فری افطار باکس ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی اسٹیڈیم میں ماہ رمضان میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے متعلق اماراتی کرکٹ بورڈ نے اہم اعلان کیا ہے۔

 روزے دار شائقین کرکٹ پریشان نہ ہوں، دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو رمضان المبارک میں فری افطار باکس ملیں گے۔اماراتی کرکٹ بورڈ نے روزے دار شائقین کو  افطار باکس دینےکا اعلان کیا ہے۔

 خیال رہےکہ ابو ظبی کے آسٹرونومی سینٹر کے مطابق عرب ممالک میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔دبئی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا آئندہ میچ اتوار 2 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا۔

اس کے بعد 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی اسٹیڈیم کھیلا جائےگا اور فائنل میں بھارت کے پہنچنے کی صورت میں 9 مارچ کو فائنل بھی دبئی اسٹیڈیم میں ہوگا۔