ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، وزیراعظم آزاد کشمیر کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، وزیراعظم آزاد کشمیر کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

وزیر اعظم آزاد کشمیر  نے کہا کہ 27 فروری 2019 کا دن پاکستانی تاریخ کا ایک روشن دن ہے ، مسلح افواج پاکستان نے جرآت بہادری اور مہارت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فضائیہ کی شاندار صلاحیتوں کا مظہر تھا ۔ 

انہوں نے کہاکہ آج کے دن افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ہم سب پاکستان کے چپے چپے کے محافظ ہیں اور اپنی سر زمین کی حفاظت کیلئے پر دم تیار ہیں ۔