ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9 مئی کے مقدمات پر سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی

سانحہ 9 مئی کے مقدمات پر سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : سپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات پر سماعت ہوئی،دورانِ سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کچھ اضافی ریکارڈ پیش کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔

 چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ ہفتے نہیں، اگلے ہفتے سماعت کریں گے،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا پر مقدمات 2 ہفتے کے لیے ملتوی کیے گئے،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔

 بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ سمیت دیگر  ملزمان کے مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer