شادباغ: 11 سالہ بچہ گھر میں آتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق

شادباغ: 11 سالہ بچہ گھر میں آتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)شادباغ کے علاقے میں 11 سالہ بچہ گھر میں آتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق شادباغ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی سے 11 سالہ لڑکا جھلس کر جاں بحق ہو ا۔ ریسکیو کے مطابق 11 سالہ فیضان شکیل کمرے میں سو رہا تھا، اس دوران کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

آگ سے خوفزدہ  فیضان شکیل اس کی شدت کے باعث  باہر نہ نکل سکا۔ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا یا اور لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی۔