قومی ائیر لائن کی فضائی میزبان ٹورنٹو میں لاپتہ

قومی ائیر لائن کی فضائی میزبان ٹورنٹو میں لاپتہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد: قومی ائیر لائن کی فضائی میزبان ٹورنٹو میں لاپتا ہوگئی۔

فضائی میزبانوں کے دوران ڈیوٹی بیرون ممالک لاپتا ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ایک فضائی میزبان جو اسلام آباد سے کینیڈا کی پرواز پر ٹورنٹو گئی تھی وہاں سے لاپتا ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ائیر لائن کے متعلقہ شعبے کو کردی گئی ہے جس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔فضائی میزبان جاتے وقت کمرے میں لٹکی ہوئی یونیفارم پر ائیر لائن کا شکریہ ادا کرنا نہیں بھولیں۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد سے کینیڈا کے لیے فضائی میزبان جن کا نام مریم رضا بتایا جارہا ہے اور جو اسلام آباد میں سکونت پذیر ہیں ان کا معاملہ قدرے مختلف ہے۔

وہ اسلام آباد میں غیر معمولی طور پر آسودہ زندگی گزار رہی ہیں اور  ان کی جائیدادوں میں اسلام آباد کا فارم ہاؤس بھی شامل ہے۔

Ansa Awais

Content Writer