ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ لینے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے:وزیراعظم

Pm Shahbaz sharif,strict orders,action against,hoarding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیاۓ خور و نوش کی دستیابی اور ان کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ لینے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

  وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیاۓ خورونوش کی دستیابی اور ان کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دیدی،سیلاب،معاشی مشکلات میں پھنسی عوام سے رمضان میں جوزائد قیمت لے، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں،وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دیدیا۔

  وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے،رمضان المبارک سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کریں،وزیراعظم نے وفاقی حکومت کووزراء اعلیٰ کے ساتھ مل کر رمضان میں اشیاءکی فراوانی اور قیمتوں پرکنٹرول کا ٹاسک دے دیا ، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عبادتوں کے مہینے میں جو روزے داروں کو تنگ کرے، اسے قانون کی طاقت سے سبق سکھائیں،اشیاءکی طلب، رسد اور قیمتوں میں گڑ بڑ ہوئی تو متعلقہ علاقوں کے افسروں کے خلاف کارروائی ہوگی،

 خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے والے منافع خوروں کو پکڑیں اور قانون کا سبق پڑھائیں۔

 وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں گندم سمیت اشیائے خور و نوش کی کہیں بھی کوئی قلت نہیں۔

 وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرمعیاری اشیاءکی فراہمی یقینی ہونی چاہیے ،ماہ مقدس میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کریں، سحر اور افطار میں روزہ داروں کی دعائیں لیں ،وفاق اور صوبوں میں سستے رمضان باز ار لگائے جائیں،رمضان بازار میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔