سپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ملاقات، استعفوں کی منظوری کا اقدام واپس لینے کی استدعا

pti members meeting,Raja pervaiz ashraf,City42
کیپشن: PTI leaders are meeting Speaker Raja Pervez Ashraf
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ملک عامر ڈوگر کی سربراہی میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات کی،ملاقات میں پی ٹی آئی کے سابق ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر بات چیت ہوئی، پی ٹی آئی کے وفد نے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو واپس لینے کی استدعاکردی، ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی بھی شریک ہوئے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ قانون و آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کر چکا ہوں،میں نے بار بار خطوط ارسال کئے اس کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی ممبر حاضر نہیں ہوا،راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اسد قیصر اور عامر ڈوگر کی سربراہی میں آنے والے وفد کے بعد استعفے قبول کرنے کا پراسس شروع کر دیا تھا،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں آنے والے وفد نے استعفے منظور کرنے کی استدعا کی تھی،میں آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کا پابند ہوں۔