مہنگائی کیخلاف ٹی ایل پی کی ہڑتال، بعض شہروں میں کاروبار جزوی بند

مہنگائی کیخلاف ٹی ایل پی کی ہڑتال، بعض شہروں میں کاروبار جزوی بند
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہڑتال کے پیش نظر کراچی میں کھارادر، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا میں کہیں کہیں ہوٹل بند ہیں جب کہ شہر کی غیر یقینی صورتحال پر متعدد اسکول بھی آج بند ہیں تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے۔

دوسری جانب ہڑتال کی کال پر نواب شاہ میں چکرا بازار، مارکیٹ روڈ اور سکرنڈ روڈ پر دکانیں بند ہیں جب کہ قاضی احمد  شہر میں بھی دکانیں بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔

سجاول  میں پبلک پارک، مین بس اسٹاپ سمیت تجارتی مراکز، ہوٹل اور پٹرول پمپس بند ہیں جب کہ حب میں اوتھل، وندر اور بیلہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، اس موقع پر کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بھی بند ہیں۔