(ویب ڈیسک) کورونا وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہےکوئی ایسا شعبہ نہیں جو اس وبا کے اثرات سے محفوظ رہا ہے،تعلیمی سرگرمیاں،کاروبار،شوبز انڈسٹری سمیت سبھی اس سے متاثر ہیں،معروف بالی وڈ شوبز سٹارز کے کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق خبریں آتی رہتی ہیں،اب اداکارہ شروتی ہاسن کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔
شروتی ہاسن نے انسٹاگرام پر اس خبر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں لکھا ہے کہ’آپ سب کے لیے ایک خبر ہے کہ تمام ترحفاظتی اقدامات کے باوجود بھی میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ ’ابھی اُن کا علاج جاری ہے ، وہ جلد کام پر واپس آنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شروتی ہاسن نے پہلی ایکشن ڈراما فلم لک میں اداکاری کی۔ قبل ازیں وہ چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلموں میں کام کرچکی تھیں انہوں اپنے والد کمل ہاسن کی فلم ہے راما میں ایک مختڈر کردار بھی ادا کیا تھا۔ 2012 میں انہوں نے سلمان خان کی ہندی فلم دبنگ کے تیلگو ری میک گبر سنگھ میں کام کیا جو بہت زیادہ کامیاب رہی۔