سٹی 42 کی مہم پر ایکشن، 4 پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ تیار

 سٹی 42 کی مہم پر ایکشن، 4 پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاﺅن شپ (راﺅدلشاد) سٹی 42 کی پبلک ٹوائلٹس مہم پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کان دھر لیے، ایک کروڑ 49 لاکھ80  کی لاگت سے 4 پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ تیارکرلیا گیا۔

  میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچرنے پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر و بحالی کیلئے  ورکنگ پیپر تیار کرلیا، جو منظوری کیلئے کمشنر کو ارسال کردیا گیا۔

ورکنگ پیپرز  کے مطابق 3 مقامات پر نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر ہونگے جبکہ ایک مقام پر پبلک ٹوائلٹس کی بحالی کا تخمینہ تیار کیا گیا ہے۔ فروٹ منڈی، ٹرک اڈا بادامی باغ، ٹرک اڈا سبزی منڈی میں نئے ٹوائلٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

جنرل بس اسٹینڈزکی ڈسپنسری سے ملحقہ خستہ حال پبلک ٹوائلٹس کی بحالی پر12  لاکھ روپے لاگت آئے گی، تمام مقامات پر 4 مردانہ اور  4 زنانہ پبلک ٹوائلٹس کا ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer