پاک بھارت جنگی تناو، ہسپتالوں کو ریڈ الرٹ جاری

پاک بھارت جنگی تناو، ہسپتالوں کو ریڈ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاک بھارت جنگی تناو، سرکاری ہسپتالوں کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،  کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ادویات کا ذخیرہ اور بلا تعطل علاج معالجے کو جاری رکھنے کے انتظاماتت مکمل کر لئے گئے۔

پاک بھارت حالیہ پاک بھارت جنگی تناو کے باعث ہسپتالوں کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگانے اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ادویات کا ذخیرہ کرنے کے ساتھ ہسپتالوں کو بلا تعطل فعال رکھنے کے اقدامات مکمل کرلئے گئے۔

شہر کے تمام ہسپتالوں میں شعبہ حادثات کے سپیشل ڈیوٹی روسٹر تیار کر لئے گئے اور ادویات کے سٹاک سمیت تمام طبی سہولتوں کی فراہمی کو جاری رکھنے کیلئے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔  ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کہتے ہیں کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer