سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے اساتذہ کو بڑا دھچکا

سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے اساتذہ کو بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی غیر ملکی ٹریول گرانٹ کا پروگرام بند کر دیا، اساتذہ کو اب غیر ملکی جامعات کی کانفرنس میں شرکت کے فنڈز نہیں ملیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اساتذہ کی غیر ملکی ٹریول گرانٹ پروگرام بند کر دیا ہے، لاہور سمیت ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کےاساتذہ کو غیر ملکی جامعات میں تحقیقی مقالہ پڑھنے کے لیے اب فنڈز نہیں ملیں گے  ٹریول گرانٹ پروگرام کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن اساتذہ کے غیر ملکی سفری و رہائشی اخراجات برداشت کرتی ہے اس پروگرام کے تحت ایچ ای سی اساتذہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے لے کر دو لاکھ روپے تک ٹریول اور ریسرچ گرانٹ دیتی ہے۔

 کمیشن کی جانب سے ڈبلیو کیٹیگری میں شامل نجی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو بھی ٹریول گرانٹ دیتی ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ٹریول گرانٹ کے لیے ایچ ای سی نے درخواستوں کی وصولی بھی بند کر دی ہے۔ ایچ ای سی نے گزشتہ تین مہینوں سے 400 سے زائد اساتذہ کی درخواستوں پر ٹریول گرانٹ جاری نہیں کی ہے جبکہ ایچ ای سی کے بجٹ میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی مد میں ہر سال فنڈز مختص کیے جاتے ہیں۔

 ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ترجمان عائشہ اکرام کا کہنا ہے کہ ٹریول گرانٹ پروگرام عارضی طور پر بند کیا ہے اور اس کے لیے نئی پالیسی مرتب کی جارہی ہے، یہ فنڈز یونیورسٹیوں کو منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer