ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا پنجگور میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

محسن نقوی کا پنجگور میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، خوارجیوں کے خاتمے کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل کردیئے۔