ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مزیدمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟بڑی خبر

سونا مزیدمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد: مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مزید مہنگا ہو گیا۔

 تازہ اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 74 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 500 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 14 ہزار 750 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان اور مقامی سطح پر طلب میں اضافے کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس سے خریدار اور سرمایہ کار دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔