عثمان خادم:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز شرکت کریں گے،اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کریں گے،اجلاس کا انعقاد پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبرز میں دوپہر ایک بجے کیا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اجلاس میں اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی ریکوزیشن بارے مشاورت کی جائے گی، ،اجلاس کے بعد اپوزیشن، اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کروائے گی،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔