ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی رہیں:وزیرِ اعظم

بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی رہیں:وزیرِ اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی مکالمے اور مفاہمت کی مضبوط حامی رہیں۔

بے نظیر بھٹو کی برسی پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی منا رہے ہیں، بے نظیر بھٹو، ہمت اور استقامت کی علامت بنیں، میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ میں بے نظیر بھٹو شہید کے خاندان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو فخر کے ساتھ شہید محترمہ کا وژن اور نظریات آگے بڑھا رہے ہیں۔