ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ سعد حسین رضوی کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور

حافظ سعد حسین رضوی کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: حافظ سعد حسین رضوی کے این اے 50 اٹک اور این اے160 منچن آباد سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

این اے 50 اٹک اور این اے160 منچن آباد سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے کہا کہ ظالموں اور جابروں کی نرسریوں میں پلنے والے سیاستدان ملکی موجودہ صورتحال کے زمہ دار ہیں، ملک میں کوئی قانون نام کی چیز نہیں ہے، روایتی سیاستدانوں نے ہمیشہ آئین و قانون کو اپنی منشا کے مطابق ترمیم کرکے نافذ کیا۔

 حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ طاقتور کے لیے رات کو عدالتیں کھول کر مرضی کے فیصلے کرنا کہاں کا انصاف ہے، ججز کو من پسندفیصلوں کے بجائے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، کمزور اور طاقتور کو یکساں انصاف فراہم کرنا ہی انصاف کہلاتا ہے، کلمے کی بنیاد پر بننے والے ملک کو طاقت کی بنیاد پرسیکولر نہیں بنانے دیں گے۔

 ملک کو درپیش مسائل سے متعلق حافظ سعد رضوی نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے، کوئی ملکی سالمیت کے خلاف کام کرتا ہے تو اُسے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے،  بلوچ قوم کی بزرگ ماؤں،بہنوں، بچوں پر جو ظلم ہوا اس کا دلی دکھ ہے، بچوں،بزرگوں اور خواتین پر جبر وتشد د کرنا مہذب قوموں کا شیوا نہیں، جبری گمشدگیوں کا باب بند ہونا چاہیے، ادارے کب تک جبری گمشدگیوں پر دلیلیں دیتے رہیں گے۔