دختر مشرق، لاہور ہائیکورٹ بار میں بےنظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

دختر مشرق، لاہور ہائیکورٹ بار میں بےنظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار میں دختر مشرق بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر وکلاء نے بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لئے خدمات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایل ایف کے زیر اہتمام ہائیکورٹ بار کےکیانی ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے شرکت کی۔تقریب میں ایڈووکیٹ راشد لودھی ، میاں بشیر ،خرم ضیاء بھٹی ، سید قمر عباس ، ضیاء القمر بھٹی ،ایڈووکیٹ محمود گورائیہ سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی ، وکلاء کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی رہنماء شہید بے نظیر بھٹو پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح کی عظیم رہنماء تھیں ، شہید کی جمہوریت کے لئے گراں قدر خدمات ہیں ، جنہیں کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ۔