پنجاب پر دھند کی دبیز تہہ چھا گئی، موٹر ویز بند، جی ٹی روڈ پر سفر محال

Punjab Fog spell, Fog in Lahore, City42, Motorways closed, Smog, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اٹک سے ڈیرہ غازی خان تک سارا پنجاب آج شب گہری دھند کی لپیٹ میں ہے۔  پنجاب کے میدانی علاقوں کو گزشتہ منگل کے روز سے شدید دھند نے جکڑ رکھا ہے۔ آج شب بھی دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز مختلف مقامات پر بند کردی گئیں ہیں۔جی ٹی روڈ اور دیگر ہائی ویز پر بھی دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ از حد کم ہو گئی ہے اور سفر کرنا انتہائی خطرناک ہو گیا ہے۔

 ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک بند کردی گئی موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے، موٹر وے ایم فور ملتان سے عبدالحکیم انٹرچینج تک بند کردی گئی،موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے اوچ شریف تک دھند کے باعث بند ہےجبکہ ملتان سکھر موٹروے ایم 5 دھند کےباعث بند ہے ،موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر شیر شاہ تک بند ہے۔

لاہور میں دھند کی گہری تہہ منگل کی شب آٹھ بجے سے بتدریج بڑھ رہی تھی، نصف شب تک شہر بھر کی سڑکیوں اور گلیاں دھند سے بھر گئیں اور ٹریفک کا رواں رہنا بہت مشکل ہو گیا۔