ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مخالفین کی پرواہ نہیں صرف عام آدمی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے، پراپینگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سے سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی نے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کر رہا ہوں، چار ماہ کی قلیل مدت میں ہر محکمے اور ادارے کا قبلہ درست کیا ہے، مختصر عرصے میں عوام کی فلاح کا جتنا کام ہوا ہے اتنا گزشتہ 10 برس میں نہیں ہوا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ دشمن جو مرضی کرلے، صرف ندامت ہی ان کا مقدر ہے، ہمارے دور میں دین کی سربلندی اور ختم نبوتﷺ کے حوالے سے تاریخ ساز قانون سازی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کی سعادت دی ہے۔