سعید احمد سعید : سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان، یک طرفہ اجازت نامے کے باوجود پی آئی اے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پروازیں چلائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کورونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یک طرفہ اجازت دی، پی آئی اے پر یک طرفہ آپریشن کے باعث مالی بوجھ پڑے گا،، مگر ہم وطنوں کی واپسی بھی ناگزیر ہے۔ سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات پر سوموار کی روز سے پی آئی اے آپریشن شروع کردے گی، پی آئی اے پاکستان تا سعودی عرب کارگو سے بھرے گی،سی ای او پی آئی اے نےمحکموں کو ہدایات جاری ہیں کہ پر کشش اور مناسب کارگو نرخ رکھے جائیں، پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایات رہی ہیں کہ مشکل وقت میں ہمیشہ قدم آگے بڑھاتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا ایک قومی ذمہ داری ہے۔