خواتین پارکوں میں بھی غیر محفوظ

خواتین پارکوں میں بھی غیر محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، خواتین، بچے اور عام شہری غیر محفوظ ہوکررہ گئے ہیں کیونکہ بااثر افراد قانون کی بھی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ چوری، ڈکیتی، قتل، رہزانی، بدفعلی جیسے واقعات نے خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں شہر میں ایسی ایسی وارداتیں رونماں ہورہی ہیں کہ دل کانپ اٹھتا ہے، لالچ، ہوس، لوٹ مار اور جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات نے خواتین کا گھر سے نکلنا محال بنا رکھا ہے۔ جرائم کی روز نئی داستانیں رقم ہورہی ہیں۔ 

تھانہ گلشن راوی کے علاقے میں خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ پارک میں گئی۔ پارک میں موجوں دو ڈاکوؤں نے خاتون سے ساڑھے تین لاکھ مالیت کا زیور لوٹ لیا۔ ڈکیتی کی واردات چند روز قبل گلشن راوی کے علاقے میں ہوئی۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے خاوند کی مدعیت میں درج کر لیا، مگر تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ متاثرہ خاتون کا مطالبہ ہے کہ جلد کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ادھر سندر میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات پیش آئی جہاں ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکراٹھارہ تولےسونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کینال گارڈن کے رہائشی مسعود انور کے مطابق ڈاکو رات گئے گھرمیں داخل ہوئے۔ شور سن کر اہل خانہ اٹھے تو ڈاکوؤں نے سب کو ایک کمرے میں بند کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم تاحال ملزموں کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔