بچیوں کیساتھ زیادتی کیس میں نیا موڑ ، تہلکہ خیز انکشافات

 بچیوں کیساتھ زیادتی کیس میں نیا موڑ ، تہلکہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، گرفتار ملزم یسین ریکارڈ یافتہ کریمنل نکلا۔

تفصیلات کے مطابق5 بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم یسین نے کچھ سال قبل اپنی چاچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا تھا اور اپنی بھابی کی ڈنڈوں کے وار سے ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں، ذرائع کے مطابق ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس نے ایسا کیا۔ ملزم کے خلاف ضلع ننکانہ میں مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات پولیس سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے سے قبل کے ہیں اس لیے ٹریس نہیں کیے جا سکے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یسین نے آج تک اپنا قومی شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا جس کی وجہ سے اس کا کریمنل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی پی او  قصو ر کے مطابق اس کیس پر تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیمیںں ضلع ننکانہ روانہ کر دی گئی ہیں جہاں سے ملزم یسین کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم یسین آبائی طور پر ضلع ننکانہ کا رہائشی ہے جو لمبے عرصہ سے قصور کی تحصیل پتوکی میں رہائش پذیر ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer