ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی رکشہ یونین سراپا احتجاج

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی رکشہ یونین سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) عوامی رکشہ یونین کا ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، رکشہ ڈرائیورز نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ نعرہ بازی کرتے ہوئے ایل پی جی 113 روپے فی کلو فروخت کروانے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف عوامی رکشہ یونین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں رکشوں کے ہمراہ ڈرائیورز، خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، مظاہرین نے ضلع انتظامیہ سے ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے برتن بجا کر گراں فروشوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا، صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں مہنگائی اور ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔

مجید غوری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے 24 گھنٹوں میں مطالبات تسلیم نہ کیے تو  پنجاب اسمبلی اور گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کرکے رکشے نذر آتش کیے جائیں گے۔

شہر میں ایل پی جی مافیا کے خلاف ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیاں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں، رکشہ ڈرائیورز نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرے۔