سٹی 42:لاہور کے علاقہ نشتر کالونی کے قریب صوفیہ آباد میں نا معلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فو ٹیج سٹی 42 نے حاصل کر لی ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشکوک جان کر روکنے پر ملزمان فرار ہو کر گلی میں چھپ گئے۔ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو اپنی طرف آتے دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر عمران نامی شخص زخمی ہواجس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم علی کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا اور اس کے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔