شاہ نور سٹوڈیو، کسٹم وئیر ہاؤس میں آگ، 4 گاڑیاں جل گئیں

شاہ نور سٹوڈیو، کسٹم وئیر ہاؤس میں آگ، 4 گاڑیاں جل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شاہ نور سٹوڈیو کے  کسٹم وئیر ہاؤس میں آگ لگنے سے  ضبط شدہ لاکھوں کی  4 گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ شاہ نور سٹوڈیو میں واقع کسٹم ویئر ہاؤس میں مبینہ طور پر محلہ دار بچوں کی شرارت سے محکمہ کسٹم کی جانب سے مختلف کیسز میں پکڑی گئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے گہرے بادلوں نے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔

عینی شاہدین کے مطابق بچوں نے ملحقہ چھت سے ٹائروں سے لدے ٹرک میں پٹاخے پھینکے جس کی وجہ سے آگ بھڑاٹھی، ٹرک، بس سمیت دو گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور  حادثہ میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer