علی ساہی : ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے لیے 70 ارب روپے کے ٹیکس اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
ایکسائزحکام کے مطابق پراپرٹی ٹیکس،موٹر ٹیکس،ایکسائزڈیوٹی،پروفیشنل ٹیکس اور روڈ ابٹنگ ٹیکس کی مد میں ہدف دئیے گئے،پراپرٹی ٹیکس اور موٹر ٹیکس کی مد میں 33 ارب کا ہدف دیا گیا ،پروفیشنل ٹیکس،روڈ ابٹنگ ٹیکس،ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 4ارب کا ریونیو اکٹھا کیا جائےگا،گزشتہ مالی سال میں 56ارب کا ہدف حاصل کیا گیا تھا۔
رواں مالی سال میں 14ارب کا اضافی ہدف دیا گیا ،رواں مالی سال میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 25فیصد اضافہ کیا گیا ،اگلے ماہ میں ریجن وائز ٹارگٹ کا اجرا بھی کردیا جائےگا۔