احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف روٹس پر جانے والی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123،کراچی سے لاہور ا یئر سیال کی پرواز پی ایف 143،145 اور کراچی سے سکردو ایئربلو کی پرواَز پی اے 704 شامل ہیں.
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کو متبادل پروازوں یا ریفنڈ سے متعلق معلومات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم متاثرہ مسافروں کی بڑی تعداد نے ایئرلائنز کے انتظامات پر مایوسی اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
متاثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ بغیر پیشگی اطلاع کے پروازیں منسوخ ہونا ناقابل قبول ہے اور ایئرلائنز کی ناقص پلاننگ عوام کو ذہنی اور مالی دباؤ میں ڈال رہی ہے۔