ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

خواتین کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : سرگودھا میں خواتین کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کو بلیک میل کر کے ہراساں کرنے جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے، خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کی عزت و وقار پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer