ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھروں میں نصب ایک سے زائد سنگل میٹرز،اہم ہدایات جاری

گھروں میں نصب ایک سے زائد سنگل میٹرز،اہم ہدایات جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:گھروں میں نصب ایک سے زائد سنگل میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔
فیلڈ افسران کو صارفین کے شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کرنے کا مراسلہ جاری کرتےہوئے صارفین کے شناختی کارڈ پر نصب میٹرز کی تعداد کاریکارڈ جمع کرنے کی ہدایات کر دی گئی۔
پی پی ایم سی نے لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے میٹرز کا ریکارڈ طلب کیا تھا،پاور پلاننگ کمپنی نے تمام کمپنیوں سے ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
کمپنیوں کی جانب سے نصب میٹرز کی تعداد اور صارفین کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا،ریکارڈ کی بنیاد پرزیادہ میٹرز کو پروٹیکٹو کیٹیگری کیلئے نصب کرنے کی نشاندہی ہو سکے گی۔
 اس طرح پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کیلئے نصب میٹرز پر نیپرا قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکے گی،قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے صارفین کیخلاف حکومتی فیصلے کی روشنی میں کارروائی ہو گی