ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار, ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار, ڈالر کی قیمت بھی گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 1 لاکھ 49 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کمی کے بعد ڈالر 281 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔