ویب ڈیسک: ستمبر 2025 کے آغاز میں شہریوں کے لیے خوشخبری، 12 ربیع الاول، یومِ دفاع اور ویک اینڈ کی بدولت2مسلسل تعطیلات ہوگی، جنہیں شہری مذہبی، قومی اور سماجی جوش و خروش سے منا سکیں گے۔
محکمہ موسمیات اور رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ربیع الاول کا چاند 25اگست 2025 (پیر) کو نظر آگیا ہے۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول بروز ہفتہ 6ستمبر کو ہوگی۔اس روز ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی تاکہ عوام عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت سے منا سکیں۔
ہفتہ کے بعد اتوار 7 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے سرکاری تعطیل ہوگی۔اس دن ملک بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ اتوار 7 ستمبر کو معمول کے مطابق ویک اینڈ کے سبب بھی تعطیل ہو گی، یوں عوام کو مسلسل2دن کی چھٹی میسر آئے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال عوام کو مختلف مواقع پر طویل تعطیلات کے مواقع ملے ہیں جنہیں شہریوں نے بھرپور انداز میں منایا.