ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 7 پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا،اس کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 78 ہزار 777 کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز کاروباری دن کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 230 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔