کوئلے کی کان میں دھماکہ، دو مزدور جاں  بحق

coal mine gas blast, Dara Adam Khel, Shangla, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: درہ آدم خیل کے علاقے اخور وال میں کوئلے کے کان میں کام کے دوران گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو مزدور فوت ہو گئے۔

دونوں مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا جاتا ہے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

 کوئلے کی یہ کان الیاس کول مائن کمپنی چلا رہی ہے۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاوں چیچلو، یوسی رانیال تحصیل کانا سےہے۔ کوئلہ کان کی لیبر  یونین کی جانب سے اس سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔