محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ

Transfers Postings
کیپشن: Transfers Postings
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) ڈی جی اینٹی کرپشن رائے منظور ناصر نے 18 افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے۔ 

 پی ایم ایس آفیسر غلام یاسین کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورریجن تعینات کر دیا گیا،  سید احمد حبیب عرفانی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ریجن تعینات جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر حسن رضا خان کا اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر سے نارووال تبادلہ کر دیا گیا  اور انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا،  ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کنور خالد محمود کا ہیڈکوارٹر سے لیہ تبادلہ کردیا گیا  جہاں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق کا ہیڈکوارٹر سے راجن پور تبادلہ کردیاگیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد کا ویجیلینس ونگ سے تبادلہ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کیاگیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ارشد کا لیگل سے تبادلہ کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجلینس تعینات کردیاگیا، اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر طفیل کا وہاڑی سے تبادلہ کرکے ڈی ڈی آئی ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد خالد کا راولپنڈی سے تبادلہ، اے ڈی آئی میانوالی تعینات کیا گیا۔