یتیم بچوں پر خالہ اور خالو کا غیر انسانی تشدد,دل دہلا دینے والی تصاویروائرل

Tortured ,Child,Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:صوبائی دارالحکومت کے علاقے میں یتیم بچوں پر خالہ اور خالو کا غیر انسانی تشدد، کمسن بہن بھائیوں پر ڈنڈے برسا دیے، جسم پر بلیڈ سے کٹ بھی لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹاؤن شپ کے علاقے میں بچوں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔  محلے داروں کے مطابق دونوں یتیم بہن بھائیوں کو خالہ اور خالو نے مبینہ طور پر ڈنڈوں سے مارا اور جسم پر بلیڈ سے کٹ لگائے۔  دونوں میاں بیوی بچوں سے گھر کے کام کرواتے تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں بچوں کے والدین انتقال کر چکے ہیں، جس کے بعد 8 سالہ حسنین اور 6 سالہ مریم اپنی خالہ حنا کے پاس رہتے ہیں۔ واقعے کے بعد متاثرہ بچوں کا خالو اپنی اہلیہ حنا کو لے کر فرار ہوگیا۔ بچوں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔