ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف پاکستانی اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصویر وائرل 

معروف پاکستانی اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصویر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ڈرامہ انڈسٹری کے  اداکار عنایت خان نے سادگی سے شادی کر کے مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار عنایت خان نے اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بتایا۔ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ شادی سادگی سے اور بِنا جہیز لیے بھی ہوسکتی ہے۔

 اداکار نے اچانک شادی کے اعلان کے ساتھ یہ وضاحت بھی کی  کہ وہ اپنی شادی کا اعلان محرم کے احترام میں دیر سے کر رہےہیں،مداحوں کی بڑی تعداد عنایت خان کی سادگی سے شادی کے اقدام  کو سراہتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات پر دعائیہ پیغامات شیئر کر رہے ہیں.

 واضح رہے کہ  عنایت خان نے ریشم گلی کی حُسنہ، عشق ذات، دل لگی و دیگر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔