ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی نے نیویارک اور لندن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی نے نیویارک اور لندن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: New Dehli
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کا دارلحکومت نئی دہلی فی مربع میل سب سے زیادہ سی سی ٹی وی نصب کرنیوالا دنیا کا پہلا شہر بن گیا۔
دہلی دنیا کے 150 شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں فی مربع میل 1826 سی سی ٹی وی نصب ہیں جو کہ چنئی سے 3 گنا زیادہ اور ممبئی سے 11 گنا زیادہ ہیں۔ اگلے چند مہینوں میں مزید 1.4 لاکھ سی سی ٹی وی نصب کیے جائیں گے۔ یادرہے نئی دہلی کے وزیراعلی کجریوال نے یہ اقدام خواتین کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لئے اٹھایا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ہریوسی حلقے  کا احاطہ کرنے کے لیے تقریبا 30 سے 40 کیمرے ہوں گے۔ سی سی ٹی وی کی تنصیب سے پہلے ، پی ڈبلیو ڈی ، پولیس ، آر ڈبلیو اے اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ ایک جنرل باڈی میٹنگ ہوگی ، جس میں سی سی ٹی وی کی جگہ  طے کی جائے گی۔کچھ ارکان کیمروں اور NVR ڈیوائسز کی نگرانی کے لیے نامزد کیے جائیں گے۔

UPS اور NVR باکس کو AC پاور سپلائی یونٹ کے قریب کسی بھی رہائشی کے گھر سے ہو گی ، ماہانہ بجلی کی کھپت کے اخراجات دہلی حکومت برداشت کرے گی۔کیمرہ فیڈ صرف مجاز  پی ڈبلیو ڈی کو فراہم کی جائے گی کو فراہم کیا جائے گا۔ ہر علاقے میں ایک پینک بٹن فراہم کیا جائے گا  جسے دبانے پر ریذیڈنٹ ایسوسی ایشن کے دفتر، پولیس اور پی ڈبلیو ڈی کمانڈ سنٹرز کو ایس ایم ایس الرٹ مل جائے گا۔

کیمرے HD 4-MP IP IR کے ساتھ دن اور رات کے وژن کے ساتھ ہوں گے۔ این وی آر اور سرورمحفوظ فائر وال کے ساتھ,  ٹوجی ، تھری جی اور فورجی، جی پی ایس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ این وی آر باکس اس سے منسلک تمام کیمروں کی 30 دن کی ریکارڈنگ کو مکمل ایچ ڈی میں محفوظ کرے گا۔ سی سی ٹی وی کیمرے جیسی ریزولوشن میں 25 ایف پی ایس پر ریکارڈنگ کی جائے گی۔یہ نظام آٹو ہیلتھ چیک اپ کے قابل ہے۔ 
مختلف ممالک میں سی سی ٹی وی کیمرے:
دہلی ، بھارت 1826.6 لندن ، برطانیہ 1138.5۔ چنئی ، بھارت 609.9۔ شینزین ، چین 520.1۔ کنگ ڈاؤ ، چین 415.8۔ سندھائی ، چین 408.5۔ سنگاپور 387.6 چانگشا ، چین 353.9۔ سیاول ، جنوبی کوریا 331.9۔ زیامین ، چین 228.7۔ ماسکو ، روس 210.0۔ نیو یارک ، امریکا 193.7۔ بیجنگ ، چین 181.5۔ تائیوآن ، چین 174.4۔ سوجو ، چین 165.6۔ ممبئی ، بھارت 157.4۔ میکسیکو سٹی 151.7۔ چانگچون ، چین 139.6۔

Malik Sultan Awan

Content Writer