ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکشہ میں بیٹھی لڑکی سےنازیبا حرکت کاواقعہ،ملزم کا خاکہ جاری

رکشہ میں بیٹھی لڑکی سےنازیبا حرکت کاواقعہ،ملزم کا خاکہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک : لاہور پولیس نے لاری اڈا کے قریب رکشہ  میں  بیٹھی لڑکی  سے درست درازی کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔ پولیس اس سے قبل ویڈیو بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔

لاہور پولیس نے لاری اڈا کے قریب  رکشہ  میں  بیٹھی لڑکی   سے درست درازی کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔ پولیس اس سے قبل ویڈیو بنانے والے  دو ملزمان کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کر چکی ہے۔  ان پر الزام ہے کہ  انہوں  نے لاری اڈا کے قریب خاتون سے درست درازی کی ویڈیو بنائی تھی۔ اب سی آئی اے نے ان ملزمان کی مدد سے اس ملزم کا خاکہ تیار کیا ہے جس نے رکشہ میں سوار خاتون سے دست درازی کی تھی۔ خاکے کے مطابق ملزم کی عمر 20 سے 25 سال ہے، رنگ گندمی ہے اور قد درمیانہ ہے۔ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج لاری اڈا میں درج کیا ہوا ہے۔

واضح رہے   حال ہی میں سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو  وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔اسی دوران  اور نوجوان بھی چنگچی رکشہ کی جانب بڑھتے ہیں لیکن لڑکی کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار کر اپنی  طرف آنے والے نوجوانوں  کو روکتی ہے۔