لالچی شوہر نے اپنی بیوی دوستوں کے حوالے کردی

لالچی شوہر نے اپنی بیوی دوستوں کے حوالے کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جہیز  کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شوہر نے اپنی ہی بیوی کو دوستوں کے حوالے کر دیا۔ فحش اور قابل اعتراض تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق  متاثرہ خاتون نے بتایا کہ نشے کی لت اور جہیز کے لالچ میں شوہر ان کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرتا تھا اور شوہر کے دوست ان کی آبروریزی کرتے تھے۔ بھارت کے شہر راجستھان میں ایک 29 سالہ خاتون کے مطابق اس کی شادی لدھیانہ کے رہنے والے نوجوان کے ساتھ ہوئی تھی۔ جس نے شادی کے بعد 5 لاکھ روپئے اور کار کا مطالبہ  کردیا۔

انکار پر اس کا شوہر اسے سیر کرانے کے بہانےشملا لے گیا جہاں ہوٹل میں زبردستی شراب پلاکر نشے کی حالت میں دوستوں کے حوالے کردیا۔ شوہر کے دوستوں نے  اس کی آبروریزی کی جبکہ اس کاشوہر ویڈیو بناتا رہا اور جس دکھا کر ملزم نے اپنے کئی دوستوں کے ساتھ تعلقات بنانے کے لئے مجبور کیا۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ اس نے جو فعل کیا وہ اپنی بچیوں کی خاطر خاموش رہی اب اس کے شوہر نے اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔