ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی اشتہاری ملازمین کی گرفتاری کیلئے مہم جاری

اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی اشتہاری ملازمین کی گرفتاری کیلئے مہم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی سرکاری محکموں کے اشتہاری ملازمین کی گرفتاری کیلئے مہم جاری، ڈی ایس پی ماڈل ٹاون کے آفس کے سابق ہیڈ کانسٹیبل اشتہاری ملزم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کے سابق ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف کو چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف ساڑھے 4لاکھ روپے کی خرد برد کے مقدمہ میں گزشتہ6 سال سے اشتہاری تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کررکھے ہیں، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کی ہدایت پر سرکل آفیسر علی اکبر چٹھہ کی سربراہی میں چھاپہ مار کر گرفتاری کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer