قانون کے محافظ بچہ بازیاب کروانے میں ناکام

قانون کے محافظ بچہ بازیاب کروانے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں باپ سے بچے کی بازیابی کیس میں آر پی او ساہیوال شارق کمال اور ڈی پی او غلام مبشر میکن پیش ، بچہ بازیاب نہ کروانے پرعدالت کا پولیس پراظہار برہمی۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے عابدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خاوند نے اسے گھر سے نکال کر کم سن بچے وردان کو چھین لیا ہے، عدالتی حکم کے باوجود بھی پولیس بچے کو بازیاب نہیں کرارہی ، درخواست گزار خاتون نے استدعا کی کہ عدالت پولیس افسران کو بچے کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے ۔
آر پی او شارق کمال اور ڈی پی او غلام مبشر میکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس بچے کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔لیکن درخواست گزار خاتون کا خاوند بچے سمیت غائب ہوچکا ہے، اس کے موبائل فون ڈیٹا ریکارڈ اور دیگر ذرائع سے اس کی تلاش جاری ہے ، پولیس افسران نے عدالت سے بچے کی بازیابی کے لئے4ستمبر تک مہلت دینے کی استدعا کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer