(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ کے تھانہ گرجاکھ کے علاقے رحمت پورہ میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمدہوئی ہے۔علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین ماں اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ماں بیٹی کی لاشیں ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ایس پی سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔
ماں بیٹی کےقتل کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں،گرجاکھ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔